ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :منی پال ہیلتھ کارڈ کی تواریخ میں توسیع

بھٹکل :منی پال ہیلتھ کارڈ کی تواریخ میں توسیع

Thu, 11 Aug 2016 18:53:02    S.O. News Service

بھٹکل:11/اگست(ایس او نیوز)منی پال ہیلتھ کار ڈ میں اپنا نام درج کرنے کے لئے 20اگست تک کی توسیع کی گئی ہے۔ اس بات کی جانکاری منی پال اسپتال کے معاون جنرل مینجر انیل جیکب نے دی۔

وہ یہاں نجی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں  منی پال صحت کارڈ کے تعلق سے تفصیلات فراہم کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ منی پال کا کستوربا میڈیکل کالج اسپتال بہت ہی کم قیمت پر معیاری صحت کی خدمات مہیا کرتا ہے، جبکہ منی پال ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کافی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کارڈ کے ذریعے اگر مریض جنرل وارڈ میں داخل ہوتا ہے، تو اُن کے لئے بہت ساری سہولیات اور علاج میں کافی رعایت دی جاتی ہے۔بھٹکل اور ساحلی علاقوں منی پال، منگلورو، اُڈپی اور کارکلا کے مختلف اسپتالوں کے اندرونی اور بیرونی مریضوں کے علاج کے اخراجات میں کافی کمی کی جاتی ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  اس  کارڈ کا اطلاق  اندرونی اور بیرونی مریضوں پر ہوتا ہے۔ ڈائگنوسٹک اور لیباریٹوری کی جانچ پر 25فی صدرعایت دی جاتی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کے معاشی بوجھ میں کمی ہوتی ہے۔ اسپتال کی فارمیسی میں خریدی جانے والی دوائیوں پر 10فی صد رعایت دی جاتی ہے۔ جنرل وارڈ میں ایک سال تک جتنی مرتبہ چاہے اتنی مرتبہ علاج کرسکتے ہیں۔ اندرونی مریض ہونے پر فیس میں 25فی صد رعایت دی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اترکنڑا ضلع سے 35000ہزار لوگوں نے یہ کارڈ رجسٹرڈ کیا ہے، مگراس بار ہمیں توقع ہے کہ اس سے بھی زیادہ رجسٹریشن ہوں گے۔ بھٹکل مین روڈ ، قاسمجی کامپلیکس میں واقع سینٹ ملاگریس سوہاردا سہکاری سنگھا کے دفترمیں رجسٹریشن  فارم دستیاب ہیں، انہوں نے بھٹکل کے عوام سے درخواست کی کہ وہ متعلقہ منصوبہ سے فائدہ اُٹھائیں۔ ۔ شعبہ ہیلتھ کارڈ کے مارکیٹنگ مینجر روی کرن پائی اور بھٹکل شاخ کے ذمہ داران اس موقع پرموجود تھے۔


Share: